جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں نمونیا کےکیسز میں کمی ،24 گھنٹوں میں ایک بچہ نمونیا سےانتقال کرگیا،محکمہ صحت پنجاب

پنجاب میں نمونیا کےکیسز میں کمی ،24 گھنٹوں میں ایک بچہ نمونیا سےانتقال کرگیا،محکمہ صحت پنجاب

پنجاب کے شہروں میں سردی کی شدت میں کمی آتی جارہی ہے  جس  کے بعد نمونیا کے کیسز بھی  کم ہونا شروع ہوگئے ہیں محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیا کے388نئے کیسز رپورٹ ہوئے،اس دوران لاہور میں125بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی،جبکہ ملتان کی بات کی جائے تو چلڈرن اسپتال  میں رواں سال نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 46 تک جاپہنچی ہےترجمان چلڈرن اسپتال کے مطابق ملتان چلڈرن اسپتال میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  نمونیا سے مزید ایک بچہ دم توڑ گیا جبکہ  13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسپتال میں اس وقت نمونیا سے متاثرہ  77 بچے زیر علاج ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنوری سے اب تک پنجاب میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد21ہزار260 ہو گئی ہے۔