منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر صدارت یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اجلاس

کراچی : نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر صدارت یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اجلاس منسٹر سیکریٹیریٹ واقع سندھ سیکریٹیریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ سندھ کاظم جتوئی، ایڈیشنل سیکریٹری صحت مولا بخش شیخ، ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر وقار محمود، سی ای او اسٹیٹ لائف شعیب حسین، ڈاکٹر شبنم، حفیظ الدین، محمد اشعر، عمر فاروق مہر، محمد ارشد ثانی و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام سندھ کے مختلف نقاط پر مباحثے کے بعد پروگرام کو حتمی مرحلے میں داخل کیا گیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ پروگرام سندھ سے بالخصوص سندھ و پاکستان بھر کے لوگ مستفید ہوسکیں گے، پروگرام کے تحت گریڈنگ کے ذریعے سندھ کے اسپتالوں کی حالت بہتر ہوگی اور مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔

انھوں نے کہا کہ انشورنس کمپنی سے ملنے والے فنڈ کو اسپتالوں کی فلاح و بہبود اور اسپتالوں میں نمایاں خدمات پیش کرنے والے طبی عملے کی جائز مراعت پر خرچ کیا جاسکے گا۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ پروگرام کو حتمی شکل دے کر وزیر اعلی سندھ و کابینہ کو باقاعدہ تفصیلی بریفنگ فراہم کی جائے گی اور کابینہ کی حتمی منظوری سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سندھ بھر میں نافذ العمل کردیا جائے گا۔