منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

نگراں وزیر صحت سندھ کے احکامات ، سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشیز ڈیزیز اسپتال نیپا چورنگی میں کانگو کے مریضوں کا وارڈ قائم

کراچی :  نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کانگو وائرس سے متعلق خصوصی اقدامات کا حکم دے دیا ہے جس کے تحت سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشیز ڈیزیز اسپتال میں خصوصی کانگو وائرس وارڈ قائم کردیا گیا۔

وارڈ میں 8 بستروں رکھے گئے ہیں جبکہ 24 گھنٹے موجود ڈاکٹرو ں اور عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔کراچی میں اب تک کانگو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کانگو وائرس سے بچاؤ وحفاظتی اقدامات سے متعلق پہلے ہی ایڈوائزری جاری کرچکا ہے ۔ محکمہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریںعمومی طور پر کانگو وائرس جانوروں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔