اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

صحت مند زندگی اور امراض کے علاج کیلئے ورزش اور واک ادویات سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں ، ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی اور امراض کے علاج کیلئے ورزش اور واک ادویات سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں اور ڈاکٹرز زندگی کے مصروف شیڈیول میں اپنے لئے بھی جسمانی سرگرمیوں کیلئے وقت ضرور نکالیں اور اپنے مریضوں کو بھی اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں۔یہ بات انہوں نے بھوربن میں ایک مقامی ہوٹل میں تین روزہ ہیلتھ کانفرس کا آغاز کرتے ہوئے ایک واک کی قیادت کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر کانفرس میں شریک ہونے والے ڈاکٹرز کثیر تعداد میں موجود تھے۔ واک کے شرکاء بھوربن میں دو کلو میٹر سے زائد طویل پہاڑی ٹریک پر چلے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ صحت کے زیادہ تر مسائل کی وجہ جسمانی سرگرمیوں کی طرف توجہ نہ دینا ہے اور پھر اسی وجہ سے مختلف امراض کے علاج کیلئے ادویات کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دل کے کئی امراض سے بچنے کا واحد طریقہ ورزش اور واک کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں شامل کرنا ہے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایک معالج کیلئے ہر انسان کی زندگی اہم ہے اور ایک انسانی زندگی کو بچانے کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مندی بھی ایک دولت ہے اور زیادہ تر امراض کا مقابلہ قدرتی قوت مدافعت ہی سے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنے مریضوں کو ادویات پر انحصار کرنے کی بجائے صحت طرز اپنانے کی ترغیب دیں جو کہ بیماریوں سے لڑنے کا قدرتی طریقہ کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند غذا کا استعمال بھی انتہائی اہم ہے۔پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیر اہتمام منعقدہ اس تین روزہ سیمینار کو مختلف سیشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہیتھ کئیر سسٹم میں خواتین کے قائدانہ کردار، کویڈ اپ ڈیٹ، صحت کے نئے چیلنجز، امراض قلب کے علاج کی جدید ریسرچ سمیت صحت عامہ دیگر اہم موضوعات شامل ہیں۔