منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

لاہور کے نجی خیراتی آنکھوں کے اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے 20افراد کی بینائی متاثر ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

لاہور : لاہور کے علاقے ٹائون شپ میں قائم آنکھوں کےنجی خیراتی ہسپتال میں آنکھوں کے انجکشن اویسٹن لگانے سے 20سے ذائد مریضوں کی بینائی متاثر ہوگئی۔ صوبائی وزیر صحت نے واقعہ کی اطلاع پر تمام انجکشن فوری قبضے میں لیکر واقعہ کی تحقیقات کے لئے پرفیسر اسد اسلم کی قیادت میں 5رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔ذرائع کے مطابق آنکھوں کے نجی خیراتی ہسپتال میں استعمال ہونے والے اویسٹن انجکشن سے آنکھوں کے اندر شدید انفیکشن پھیل گیا ہے۔

اویسٹن انجکشن شوگر کے مریضوں کی متاثرہ آنکھوں میں استعمال کیا جاتا ہے جس کے استعمال سے ابتدائی طور پر 20سے زائد مریضوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے ۔واقعہ پر وزیر صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ڈاکٹر جمال ناصر نے ایکشن لیتے ہوئے تمام سٹاک مارکیٹ سے منگوانے کا حکم دے دیا، پیپلز پارٹی رہنما چودہری منظور کے بھائی سمیت دیگر درجنوں مریض متاثر ہوئے ہیں حکومت نے معروف آئی سرجن پروفیسرڈاکٹر اسد اسلم نے کی سربراہی میں 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ڈاکٹر ناصر جمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جیسے واقعہ کا علم ہوا دس منٹ میں تمام فارما سسٹوں کو مزکورہ انجکشن قبضے میں لینے کی ہدایت کر دی ہے اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور پرفیسر اسد اسلم کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بنا دی ہے جبکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر اسد اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اویسٹن انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہورہی ہے، مقامی ٹیکنیشن نوید کا تیار کردہ انجکشن اچھے طریقے سے تیار نہیں کیا گیا بہتر انجکشن کے لیے شوکت خانم سے اویسٹن انجکشن کی خریداری کی جائے،محکمہ صحت کو اس انجکشن کے بارے خط لکھ رہا ہوں ۔