منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں 600 کڈنی ٹرانسپلانٹ مکمل ہونے پر تقریب

لاہور : پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹرنے اپنے قیام سے ابتک 600 کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہیں جن میں 16بچوں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی شامل ہیں جبکہ اب تک چھ SWAP ٹرانسپلانٹ بھی ہوچکے ہیں تمام 600ٹرانسپلانٹ میں سے 88 فیصد کڈنی ٹرانسپلانٹ غریب مریضوں کےمکمل طور پر مفت کئے گئےہیں۔

ان خیالات کا اظہار 600 کڈنی ٹرانسپلانٹ مکمل ہونے کے موقع پرمنعقد ایک تقر یب کے دوران کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر سعید اختر تھ ےجبکہ اس موقع پر پی کے ایل آئی ڈین پروفیسر فیصل ڈار نے کڈنی ٹرانسپلانٹ ٹیم کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین کڈنی ٹرانسپلانٹ پی کے یل آئی ڈاکٹر اسد بشیر نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے دوران بتایا گیا کہ ابتک پی کے ایل آئی میں کامیابی کے ساتھ 600 کڈنی ٹرانسپلانٹ اور 400سے زائد لیور ٹرانسپلانٹ مکمل کئے جا چکے ہیں جو انسٹیٹوٹ کے مختصر ترین قیام کے دوران ایک بڑی کامیابی ہے۔ گردوں کی پیوند کاری کے 88فیصد آپریشن ایسے غریب مریضوں کے کئے گئے جن انہیں کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے جن میں 16بچے بھی شامل ہیں۔

تقریب میں بتایا گیا کہ پی کے ایل آئی میں ابتک ایک لاکھ سے زائد ڈائیلاسز سیشنز بھی کئے جاچکے ہیں اور یہ عمل جاری و ساری ہے اس سے قبل تقریب کا آغاز 2ماہ پہلے کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کے مریض 9 سالہ بچے سفیان نے کیک کاٹ کر کیا تقریب میں پی کے ایل آئی نرسنگ سٹاف، آئی سی یو، آپریشن سٹاف اور دیگر سٹاف نے بھر پور شرکت کی۔