منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

صحت کارڈ پر آپریشن میں غیر معیاری لینس کا استعمال ،محکمہ صحت پنجاب نے 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور : صحت کارڈ پرآنکھوں کے لینس کے آپریشن میں بڑی پیمانے پر غیر معیاری لینس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔ زیادہ تر آپریشن ان نجی اسپتالوں سے کرائے گئے جو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رجسٹرڈ بھی نہیں جس پر محکمہ صحت پنجاب نے 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق صحت کارڈ پر اب تک ہونے والے آنکھوں کے لینس کے آپریشن کا بڑاحصہ پرائیوٹ ہسپتالوں نے استعمال کیا۔کارڈ پر ہونے والے آنکھوں کے آپریشن میں سے 90فیصد زائد آپریشن پرائیوٹ ہسپتالوں میں انجام پائے۔ذرائع کے مطابق بعض پینل پر موجود ہسپتالوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے غیر رجسٹرڈ لینس بھی استعمال کیےجس پر محکمہ صحت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

پروفیسر اسد اسلم انکوائری کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں ۔انکوائری کمیٹی کم معیار کے لینس کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرے گی جبکہ کمیٹی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے غیر رجسٹرڈ لینس کے ممکنہ استعمال کے بارے میں بھی تحقیقات کرے گی۔