منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ماری ایڈیلی لیڈ لیپروسی سینٹر کے تحت طلباء وطالبات میں یونیفارم، اسٹیشنری اور اسکول بیگز کی تقسیم

کراچی : ماری ایڈیلی لیڈ لیپروسی سینٹر کی جانب سے آر سی ایم ایچ سی( ویسٹ) کراچی محکمہ ڈی ای پی ڈی حکومت سندھ کے طلباء وطالبات میں یونیفارم،اسٹیشنری اور اسکول بیگز تقسیم کیے گئے۔اس سلسلے میں صدر میں قائم ایم اے ایل سی کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ایم اے ایل سی کے سی ای او مارون لوبو ،ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر علی مرتضیٰ، فنانس ڈائریکٹر انیش کمار، مینیجر سی بی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ سید عامر شاہ اور انکی ٹیم نے شرکت کی ۔

انہوں نے کراچی کے پسماندہ علاقوں میں آوٹ ریچ لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کیں،ریہبیلیٹیشن سینٹر فار ملٹی پل ہینڈیکیپڈ چلڈرن ویسٹ کراچی افراد باہم معذوری اطفال کو تعلیم وتربیت کی معیاری سہولیات فراہم کررہا ہے۔ اس ادارے میں طلباء کی اکثریت غربت کا شکار ہے۔ ایم اے ایل سی نے آر سی ایم ایچ سی ویسٹ کراچی کے طلباء کے لیئے یونیفارم اسکول بیگ اور اسٹیشنری کا انتظام کیا اور اسکی تقسیم تقریب کے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں انجام دلوائی۔

تقریف میں ریجنل ڈائریکٹر ڈی ای پی ڈی فرمان علی ٹاؤ نوری ، ڈائریکٹر ایس پی ڈی پی اے ڈائم ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صفدر آر سی ایم ایچ سی ویسٹ کراچی، ٹاؤن کونسلر فیاض احمد سواتی،سٹی کونسلر حیات خان پنچھی نے شرکت کی ۔اس موقع پر خصوصی بچوں کے لیے ایک مخصوص کتاب کی رونمائی بھی کی گئی جس کی ترتیب و تدوین میں ڈپٹی ڈائر یکٹر کے محمد صفدر آر سی ایم ایچ سی (ویسٹ) کراچی اور اُن کے تمام اسٹاف کی کاوشیں اور انتھک محنت شامل ہے ۔اس کتاب کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ ایک خصوصی بچہ اس کتاب پر لکھ کر مٹا سکتا ہیں اور دوبارہ اس پر لکھ سکتا ہیں ۔ اسطرح خصوصی بچہ کو بار بار لکھنے کی مشق ہو جاتی ہے۔