لاہور : نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے الحمراء ہال میں انٹرنیشنل سکول آف لاء اینڈ بزنس کی پہلی گریجوایشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، ماجد ظہور، ذکیہ شاہ نواز، پرنسپل ڈاکٹر ارمان اسلم، چیئرمین عابدہ خالد، چوہدری عبدالخالق، ڈاکٹر ساحر ملک اور حامد یونس خان سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ انٹرنیشنل سکول آف لاء اینڈ بزنس کی انتظامیہ ادارے میں بچوں کو بین الاقوامی سطح کی تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ گریجوایٹس کیلئے کانووکیشن کا دن انتہائی اہم ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل سکول آف لاء اینڈ بزنس کے فریش گریجوایٹس انشاء اللہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ لیڈرز ہمیشہ لیڈرز اور فولوارز ہمیشہ فولوارز ہی بناتے ہیں۔ ایک پرفارمر اپنی زندگی میں روزانہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل سکول آف لاء اینڈ بزنس کے تمام کامیاب ہونے والے فریش گریجوایٹس کو مبارکباد دی اوربچوں کی کامیابی پر چوہدری عبد الخالق اور انٹرنیشنل سکول آف لاء اینڈ بزنس کی انتظامیہ کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔تقریب کے آخر میں نگران صوبائی وزیر صحت نے فریش گریجوایٹس کے درمیان سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔