پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

جناح اسپتال کے ملازمین پر مقدمے کا اندارج ، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسپتال کا آؤٹ ڈور بند کر دیا

لاہور: جناح ہسپتال کے ملازمین پر پولیس کی جانب سے اندارج مقدمہ کے معاملہ پرگرینڈ ہیلتھ الائنس نے جناح ہسپتال کا آؤٹ ڈور غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا۔او پی ڈی بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی گارڈ پر کی جانے والی ایف آئی آر واپس لی جائے۔ محکمہ صحت اور پولیس افسران نے ہمارے مطالبے کو نظر انداز کر دیا ہےجس کی وجہ سے جناح ہسپتال کا اوٹ ڈور بند کررہے ہیں۔ جب تک مقدمہ واپس نہیں لیا گیا تب تک آوٹ ڈور بند رہے گا۔

یاد رہے کہ لیبر روم میں زبردستی داخلے پر جناح ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوا تھاجس پر پولیس نے سیکورٹی گارڈ ز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی تھی ۔