پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیرمین بورڈ کے خلاف احتجاج ، اسپتال میں بینرز آویزاں

لاہور : پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین نے چیرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور پورے ہسپتال میں احتجاجی بینر آویزاں کر دیئے ہیں ۔منگل کو ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے چئیرمین بی او ایم کے دفتر کے باہر دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔

گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے خلاف پریس کانفرنس بھی کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ہسپتال کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ نے مریضوں کے بیڈ ہسپتال سے کم کروا دیئے ہیں جس سے غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔مریضوں کا مفت علاج معالجہ کم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے دیگر ممبران کو مریضوں کی سہولیات کے لئے مزید اقدامات کرنے چاہئے اور ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے چاہئے نہ کہ اس کی سہولیات میں مزید کمی کر دیئے اور مریضوں کے لئے مشکلات میں اضافہ کر دیا جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ 240 سے زائد ملازمین کا معاشی قتل کرنا چاہتے ہیں۔وہ 20 سے زائد ڈاکٹروں کا ہسپتال سے تبادلہ کروانا چاہتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کو عہدے سےفوری طور پر ہٹایا جائے۔