پیر, اکتوبر 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں امراض قلب کے 10 اداروں کے لئے اسٹنٹ کی خریداری کا ریٹ مقرر

لاہور:محکمہ صحت پنجاب نےپی آئی سی سمیت صوبے کے10 کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کے لئے 54ہزار 600سے زائد سٹنٹ کی خریداری کے لئے 2ارب 65کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے سٹنٹ کے نرخ طے کر دیئے ہیں ۔نجی کمپنی کے ڈرگ ایلوٹنگ سٹنٹ کی قیمت 48713 روپے مقرر کی گئی ہے،10 کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کے لیے 54 ہزار 600 سٹنٹ خریدئے جائیں گے۔

محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق پی ائی سی کے لیے 15 ہزار، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے 6 ہزار،چودھری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 8 ہزار، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کاڑیالوجی 9ہزار، کارڈیک انسٹی ٹیوٹ بہاولپور 3 ہزاراور میو ہسپتال 3 کے لئے ہزاراسٹنٹ خریدے جائیں گے۔

اسی طرح جناح ہسپتال کے لئے 1500 ،شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان 6 سو اور نشتر ہسپتال ملتان کے لئے 500 سٹنٹ خریدے جائیں گے ۔اس حوالے سے محکمہ صحت کی سنٹرل پرچیز کمیٹی نے سٹنٹ کے ریٹ کی باقاعدہ منظوری دے دیتے ہوئے ان کی خریداری کے لئے دو ارب 65کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں ۔