لاہور : گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران پنجاب میں 67 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 1042 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے ترجمان کےمطابق رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 369 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 28 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 165 مریض جبکہ راولپنڈی میں گزشتہ روز 15 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 88 مریض ابتک رپورٹ ہو چکے ہیں فیصل آباد میں گزشتہ روز 6 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ ملتان میں ڈینگی کے کل 143 مریض رپورٹ ہوئے،جبکہ گزشتہ روز 3 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔رواں سال شیخوپورہ میں کل 39 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے،گزشتہ روز 3 نئے مریض سامنے آئے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بہاولنگر میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔
گوجرانولہ ، ننکانہ صاحب ،گجرات، بہاولپور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، نارووال ، مظفرگڑھ ،چکوال ، رحیم یار خان اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 61 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 36 مریض زیر علاج ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب کے ہسپتالوں میں 56 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔
ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔ کلینیکل آڈٹ سے ثابت ہوا ہے کہ الیاس کی موت ملٹی آرگن فیلیئر سے ہوئی۔ متوفی الیاس کی وفات متعدد اعضاء ناکارہ ہو نے کی وجہ سے ہوئی۔