پشاور (رپورٹ : صابر خان ہوتی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ صحت سے سابق فاٹا ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ سے متعلق افسران کے خلاف مزید چھان بین کے لیے مبینہ کرپشن، احتیارات کے ناجائز استعمال اور میڈیکل آلات اور دوسری چیزوں کی خریداری کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں نیب کی جانب سے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں ڈایریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سے 2009 سے 2022 تک میڈیکل کی آلات کی خریداری شوگر کی کٹس وغیرہ کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے اس کے علاؤہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کے پی سی ون وغیرہ کی تجاویز اور سفارشات سے لیکر پی سی ون کی منظوری تک تمام دستاویزی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق ممبرز آف انسپکشن کی ویرفیکیشن کمیٹی کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا بھی ضروری ہے مذکورہ اشیاء کی خریداری کیلئے نیلامی ایلویشن کمیٹی اور ٹیکنیکل ممبرز وغیرہ کی تفصیلات مانگی گئی ہے