پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال پشاور میں مریضوں کو غیر معیاری ادویات دینے کا انکشاف

پشاور: (رپورٹ : صابر شاہ ہوتی) پشاور کے مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری ادویات دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب اسپتال میں ایک شکایات سامنے آئی ہے جس ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں میڈیکل ریپس کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

اس سلسلے میں ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شبنم نے گزشتہ روز اعلامیہ جاری کر دیا۔ ہیلتھ ٹائمز کو حاصل اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ افسران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ غریب مریضوں کے وسیع تر مفاد میں مولوی جی ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو لوکل کمپنیوں کی غیر معیاری ادویات تجویز کرنے پر فی الفور سخت پابندی عائد کی جاتی ہے۔

ہسپتال کی ایک سینئر خاتون ڈاکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نمائندہ ہیلتھ ٹائمز کو بتایا کہ ہسپتال میں زیادہ تر غریب مریض آتے ہیں اور وہ کم داموں غیر معیاری ادویات خریدتے ہیں اور بعض ڈاکٹرز کمیشن کے چکر میں مریضوں کو غیر معیاری ادویات لکھ کر دیتے ہیں جس سے مریضوں کی حالت بھی غیر ہو جاتی ہے ایسی کئی شکایات کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔