پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سندھ بھر میں قابل کمیونٹی میڈوائفریز کا جال بچھانے کا عزم رکھتے ہیں : ڈاکٹر عاشق حسین شاہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس ساؤتھ مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے ڈاکٹر صدف اور ڈاکٹر حناء امداد نے پبلک ہیلتھ اسکول کراچی میں سیمینار اور آگہی واک کا انعقاد کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر MNCH پروگرام سندھ ڈاکٹر خالد میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام سندھ ڈاکٹر فرحانہ میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ساؤتھ ڈاکٹر راج کمار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ساؤتھ RMNCH پروگرام ؤ انچارج لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ساؤتھ ڈاکٹر عاشق حسین شاہ، مینیجر TCI پروگرام ساؤتھ ڈاکٹر طاہرہ سحر ، پبلک ہیلتھ اسکول کے اساتذہ کمیونٹی میڈوائف اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

سیمینار کے تمام شرکاء نے کمیونٹی میڈوائفری کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا اور بڑھتی ہوئی آبادی اور اس میں زچہ ؤ بچہ کی اموات پر فیملی پلاننگ کی ضرورت کو مزید بہتر انداز سے اجاگر کرنے کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا جبکہ ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب کا آج کے دن کا پیغام شرکاء کو پڑھ کر سنایا اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرہ فضل پیچوہو صاحبہ کی خواہش کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو صحت کی سہولیات ان کے گھروں تک پہنچانا چاہتی ہے کے بارے میں آگاہ کیا۔

آج کے دن اس بات پر بھی زور دیا کہ شعبہ صحت میں انتہائی اہمیت کی حامل میڈوائف کیوں ضروری ہے اور کس طرح ایک قابل کمیونٹی میڈوائف خوشحال معاشرے کی بنیاد ڈال سکتی ہے آخر میں ایک اویرنس واک بھی کی گئی تاکہ ایک عام آدمی کو بھی کمیونٹی میڈوائفری کی اہمیت سے آگاہی دی جاسکے۔