پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

کراچی : شہر قائد میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مریض کو قرنطینہ کرکے اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ۔

محکمہ صحت سندھ نے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز مسقط عمان سے ایک شہری کراچی آیا تھا جسے سات دن سے بخار اور پانچ دن سے جسم پر سرخ نشانات تھے ۔ اس کے نمونے اسلام آباد بھیجے تھے جن کی رپورٹ آج مثبت آگئی ۔ مریض جدہ میں ڈرائیور ہے جو براستہ عمان کراچی پہنچا تھا اور اسے گزشتہ روز ہی قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ اب مریض صحت مند ہونے تک قرنطینہ میں ہی رہے گا۔

محکمہ کے مطابق 25 اپریل کو اسلام آباد میں منکی پاکس کا پہلا کیس آنے کے بعد ہی محکمہ صحت نے منکی پاکس سے نمٹنے کے لئے تیاری کر لی تھی اور بڑے اسپتالوں میں مردوں اور عورتوں کے الگ وارڈ قائم کر لئے ہیں جبکہ منکی پاکس سرویلینس گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہےجو ایئرپورٹ ، ریلوے اسٹیشن اور بندرگاہ پر صورتحا ل کی نگرانی کر رہا ہے ۔محکمہ صحت احتیاطی تدابیر کے پیغامات اسکولوں ،کالجز ، جامعات ، مساجد اور کمرشل ایئریاز میں بھیج رہا ہے تاکہ عوام احتیاط کریں۔