کوئٹہ : محکمہ صحت بلوچستان نے ٹیچنگ ہسپتال ڈی ایچ کیو نوشکی کا نام تبدیل کر کے میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی رکھ دیا ہے ۔ہسپتال کو نوشکی کی تاریخی شخصیت کے نام سے منسوب کرنے میں ایم پی اے بابو رحیم مینگل اور ڈی ایچ او نوشکی ڈاکٹر کمالان گچکی کا کلیدی کردار ہے۔
اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا گیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان وقاص علی محمود کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشکی کا نام فی الفور تبدیل کرکے میر گل خان نصیر اسپتال رکھا جاتا ہے ۔
ڈی ایچ او نوشکی ڈاکٹر کمالان گچکی کی ذاتی دلچسپی سے نوشکی ٹیچنگ ہسپتال کا نام تبدیل کر کے میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی رکھا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او نوشکی ڈاکٹر کمالان گچکی کا کہنا تھا کہ میر گل خان نصیر بلوچستان کی ممتاز سماجی ادبی اور سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے صوبے کے پہلے وزیر صحت اور تعلیم کے طور پر خدمات انجام دیں۔میر گل خان نصیر نے صوبہ بلوچستان کے پہلے وزیر صحت اور تعلیم کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ڈی ایچ او نوشکی ڈاکٹر کمالان گچکی کا مذید کہنا تھا کہ وزارت میں ان کا دور بڑے سماجی منصوبوں جیسے بولان میڈیکل کالج کے قیام اور بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے ممتاز تھا۔تاریخی شخصیات کے نام پر نامزد کردہ ہسپتالوں کی بہترین مثالیں ملک بھر میں دستیاب ہیں۔ایسے نامزد ہسپتال معمولاً ایک شخصیت کے نام پر رکھے جاتے ہیں جن کا تعلق زندگی کے کسی خاص پہلو سے ہوتا ہے۔ جس سے اس شخصیت کی یادگار کو زندہ رکھا جاتا ہے۔