کراچی : محکمہ صحت سندھ نے قومی ادار ہ صحت برائے اطفال کے 87نرسوں کو 16سے 17گریڈ میں ترقی دے دی جس پر نرسوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ محکمہ نے دیگر 10ملازمین کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دی ہے ۔ اس موقع پر پاکستان نرسنگ اور مڈوائفری کاونسل کے سندھ سے رکن اعجاز علی کلیری نے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔
اعجاز علی کلیری کا ہیلتھ ٹائمز سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندہ کی جدوجہد اور انکی پوری ٹیم کی سپورٹ کی وجہ سے الحمدللہ پورے سندھ میں اس وقت ایک ہزار سے زائد نرسنگ افسران کی ترقی ہوئی ہے ۔ جس پر وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو ،سیکریٹری صحت سید ذوالفقار شاہ اور اسپیشل سیکرٹری محمد نواز سوہو کے بےحد شکر گزار ہیں جنہوں نے محکمہ صحت میں ریکارڈترقیاں کیں اور ایک عرصے سے جو نرسنگ کمیونٹی میں اضطراب اور مایوسی تھی وہ ختم ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ نرسنگ کمیونٹی کے لیے ویسے بھی بہت اہاہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اس ماہ12 مئی کو پوری دینا میں نرسز ڈے منایا جاتا ہے اور ہماری لیے یہ اعزاز ہے کہ اسی ماہ ہمارترقیاں ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں نرسز کی قلت ہے جسے پورا کرنے کے لیے خالی اسامیوں کو جلد پر کیا جائے اور مزید دس ہزار نرسز کی اسامیاں مشتہر کی جائیں ۔ینگ نرسز ایسوسی یشن جس پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے انشاءاللہ صوبے بھر کی نرسنگ کمیونٹی کے لیے خوشیوں کی خبر لائےگی اور محکمہ صحت اور ایسوسی ایشن کا ورکنگ رلیشن شپ مزید وسعت پکڑے گا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ایجوکیشن کیڈر کی مذید ترقیاں جلد کرائی جائیں گی اور فورٹیئر فارمولا کی شرح کو بڑھایا جائے گا ۔