جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

میو اسپتال میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ؛ ینگ ڈاکٹرز نے پرچی کاؤنٹر کو مریضوں کے لئے بند کر دیا ؛ ہزاروں مریض رل گئے

لاہور : میو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر غریب مریضوں کا علاج روک کر احتجاج شروع کر دیا دور دراز سے آنے والے مجبور اور تکلیف میں مبتلاء غریب مریض بغیر علاج کے واپس گھروں کو لوٹ گئے۔ سوموار کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو ہسپتال نے انتظامیہ کی غفلت کے باعث تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف اچانک او پی ڈیز بند کر احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حصول کے لیے او پی ڈی کے پرچی کاؤنٹر کو بھی مریضوں کی رجسٹریشن کے لیے بند کر دیا۔

جس کے بارے لاہور اور دیگر علاقوں سے علاج معالجہ کی غرض سے آنے والے غریب اور لاچار مریض پریشان ہو گئے اور گھنٹوں انتظار کے بعد بغیر علاج کے گھروں کو لوٹ گئے دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

وائے ڈی اے میو کے صدر ڈاکٹر راشد ورک نے کہا کہ انتظامیہ کو ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے  ہوش کرنے کی بار بار درخواست کی گئی مگر افسر شاہی کو سوائے ڈاکٹروں کا حق کھانے کے کوئی اور کام نہیں ہے اس مہنگائی کے دور میں ہر ماہ ڈاکٹروں کی تنخواہیں کئی کئی ہفتے لیٹ بھیجنا ، انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونا انتظامیہ  کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ ان سارے حالات سے تنگ آکر ھم احتجاج کا اعلان کرتے ھیں جس کا اختتام ھمارے مطالبات پورے کرنے پر کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ارشد ورک نے اعلان کیا کہ منگل سے 8  بجے کے بعد آؤٹ ڈورمکمل طور پر بند کر دی جائے گی اور اگر پھر بھی مطالبات تسلیم نہ ہوئے   تو ان ڈؤر میں بھی ہڑتال کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر اس کے باوجود بھی انتظامیہ کے کان کوئی جوں نہ رینگی اور انتظامیہ نہ مانی تو اپریشن تھیٹرز کو بند کر دیں گے اور 48 گھنٹوں کے بعد بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔