جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

دارالصحت ہسپتال میں شعبہ حادثات اور ٹراما سینٹر کا افتتاح

کراچی : گلستان جوہر میں قائم دارالصحت ہسپتال کے شعبہ حادثات اور ٹراما سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اینڈواسکوپی اینڈ گیسٹرونولوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعد خالد نیاز تھے۔ تقریب میں چیئرمین دارالصحت ہسپتال و لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری عامر ولی الدین چشتی، ڈاکٹر علی فرحان رضی(وائس چیئرمین دارالصحت ہسپتال و لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری) اور پروفیسر ڈاکٹر راشد نسیم خان (پرنسپل لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری) سمیت شہر بھر کے ہسپتالوں سے شعبہ حادثات سے وابستہ ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ کراچی شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی میں حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں فوری طبی امدا د سے قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں کیونکہ کہ عام طور پر ایمرجنسی سہولیات کی کمی کے باعث وقت زیادہ لگ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید اور معیاری فوری طبی امدا د وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے مجھے خوشی ہے دارالصحت ہسپتال میں 30 بستروں پر مشتمل شعبہ ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر کا ایک اچھا قدم ہے جس سے عوام الناس کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے گی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر ولی الدین چشتی نے کہا کہ دارالصحت ہسپتال نے گلستان جوہر اور اس کے قریب و جوار کی آبادی کے لیےجدید ٹیکنالوجی و سہولیات سے آراستہ شعبہ حادثات اور فوری طبی امداد کی سہولیات کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ایمرجنسی کی صورت میں تمام طبی سہولیات دستیاب ہوں گی.

انہوں نے کہا کہ واضح رہے کہ اس قبل اس علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر ہنگامی و حادثات کی صورت میں محدود طبی سہولیات دستیاب تھیں اس لیے ہم اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس اہم کام کو سرانجام دیا ہے ،انشاء اللہ ہماری قابل ڈاکٹرز اور طبی عملہ چوبیس گھنٹے مریضوں کے لیے دستیاب ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی میں 24 گھنٹے طبی علمے کے ساتھ ساتھ جدید لیبارٹری سروسز کے علاوہ سی ٹی اسکین، ایکسرے، الٹراسائوند اور دیگر ضروری ٹیسٹ دستیاب ہوں گے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی فرحان رضی نے کہا دارالصحت ہسپتال اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری میں تمام علاج و معالجہ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی اور شعبہ حادثات کے لیے باقاعدہ علیحدہ عمارت کا قیام ہمارے لیے ایک بہت بڑا چئلینج تھا جس کو ہم نے پورا کیا جس میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور طبی عملے کردار اہمیت کا حامل ہے ۔

پروفیسر ڈاکٹر راشد نسیم خان (پرنسپل لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارلصحت ہسپتال میں اس وقت تمام تر طبی سہولیات اور ہر شعبہ کے ماہرین موجود ہیں جو فرض شناسی سے مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔

اختر نواز
اختر نوازhttp://healthtimes.org/
اختر نواز سینئر صحافی اور بلاگر ہیں۔ انہوں نے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اختر نواز نے دو دہائیوں سے صحافت کے ذریعے عوام کی خدمت کی ہے ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کی رپورٹنگ کی ہے۔ صحت، اسپورٹس و سماجی مسائل پر رپورٹنگ ان کا خاصہ ہے۔ انہوں نے رپورٹنگ کا آغاز 1999 میں روزنامہ اساس کراچی سے کیا جس سے کے بعد کئی اداروں بشمول روزنامہ آغاز، روزنامہ اسلام، پاکستان ٹائمز ہیوسٹن اور وقت نیوز ٹی ویسے منسلک رہے۔ انہیں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔2019 تک انہوں نے وقت ٹی وی کے ساتھ کام جاری رکھا۔ مختلف ملکی اخبارات میں آرٹیکل لکھے۔ نجی مصروفیات کے باعث وہ تین سال تک صحافت سے دور رہے تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے رپورٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان میں صحت کی سب سے بڑی ویب سائیٹ ہیلتھ ٹائمز کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ہیلتھ ٹائمز کے قارئین کراچی میں صحت کے مسائل پر ان کی رپورٹس پڑھ سکیں گے۔