جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

بدعنوان لیب اسسٹنٹ کو ہٹانے میں ڈی ایچ او کورنگی ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو ناکام

ڈی ایچ او ہیلتھ ضلع کورنگی ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو اپنے ہی جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد سے کترانے لگے۔ عوامی شکایتوں کے ازالے اور اپنے افسران کو گمراہ کرنے کیلئے لیب اسسٹنٹ محمد عمیر کے خلاف نام نہاد کارروائی کرتے ہوئے 18/11/2022 کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ حیدرآباد کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق 25 بستروں کے اسپتال ملیر شیڈ ضلع کورنگی میں محمد عمیر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے جس کے باعث انہیں ملیر شیڈ 25 بستروں کے اسپتال سے اپنی تعیناتی والی جگہ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کے لیب اسسٹنٹ محمد عمیر تاحال 25 بستروں کے اسپتال ملیر شیڈ میں تعینات ہے جس کا ڈی ایچ او کورنگی ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو کو بخوبی علم ہے اور ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو خود بھی نہیں چاہتے کے لیب اسسٹنٹ ہیڈ کواٹر رپورٹ کرے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لیب اسسٹنٹ محمد عمیر ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو کے بہت سے رازوں سے واقف ہے۔ مبینہ طور پر محمد عمیر نے ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو کو دھمکی دیتے ہوئے واضع کردیا ہے کے اگر مجھے رپورٹ کرنے کے احکامات واپس نہ لیے تو ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو کے بہت سے راز فاش ہو سکتے ہیں جس کے باعث ہو سکتا ہے کے ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو کی ریٹائرمنٹ مشکلات میں پڑ جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 18/11/2022 کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے اس خط کے اجراء کا مقصد صرف افسران کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے جبکہ مسلسل عوامی شکایتوں کو روکنا ہے تاہم محمد عمیر لیب اسسٹنٹ اس ہی تنخواہ پر کام کرتے رہیں گے جو کے احکامات کے بعد سے لیکے اب تک مسلسل 14 روز سے کر رہے ہیں۔

اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو سے بذریعہ واٹس اپ مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی بعدازاں انہیں موقف کے لیے پیغام بھی ارسال کیا گیا تاہم خبر کی اشاعت سے قبل تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔