گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر جاری دھرنے میں چوریاں شروع ہوگئی ہیں۔ جس پر رہنماؤں نے کارکنوں سے درخواست کی ہے کہ اپنے جیبوں اور سامان کی خود حفاظت کریں۔
ہفتے کی دوپہر جب معزز عدلیہ نے گرفتار رہنماؤں اور عملے کی ضمانت منظور کی اور رہنما پریس کلب پہنچے تو نعروں کی گونج میں پھولوں کے ہاروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر کالج آف نرسنگ سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کے سنیئر لیکچرر عنایت کھوکھرکا بٹوہ کسی نے چوری کر لیا جس سے وہ شدید پریشانی ہوگئے۔ بٹوے میں پیسوں کے علاوہ ان کے ضروری کارڈز تھے جس سے وہ محروم ہوگئے ۔
انہوں نے طبی عملے سے درخواست کی ہے کہ اپنے سامان کی حفاظت کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ان کے مطالبات منظور ہو جائیں گے۔