ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

تشدد، گرفتاریاں اور مقدمات بھی طبی عملے کے عزم و استقلال میں کمی نہ لاسکے ؛ معزز عدلیہ سے رہائی نصیب

گرفتاریاں ، تشدد اور مقدمات بھی طبی عملے کے استقلال میں کمی نہ لاسکے اور بالآخر عدلیہ نے طبی عملے کی ضمانت کر دی جس نے مطالبات کی منظوری کی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے۔

جمعے کو گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور رات گئے مقدمات کے اندراج نے اگرچہ طبی عملے کا حوصلہ پست کر دیا تھا لیکن ہفتے کی صبح معزز عدلیہ نے اس حوصلے کو جلا بخش دی۔

ہفتے کی صبح سے ہی ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حمایت میں بڑی تعداد میں وکلا، ڈاکٹر، نرسز، پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ عدالت پہنچ گیا۔ جہاں گرفتار اعجاز علی کلیری ، ڈاکٹر محبوب علی ، محمد ظہر ،  ڈاکٹر وارث ،  ڈاکٹر شفیق ،  سید عظیم ،  محمد آصف ، ڈاکٹر مصطفیٰ ،  ریاض احمد ، معشوع علی ، محمد سلیم اور نزید احمد پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر کراچی بار اشفاق علی گلال نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مقدمے کی مذمت کی اور خود گرفتار طبی عملے کی حمایت میں عدالت پہنچ گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی ایف آئی آر کی مزمت کرتا ہوں اور کراچی بار خود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل کا کیس لڑے گی۔

اس موقع پر معزز عدلیہ نے طبی عملے کی ضمانت کر دی جس پر خوشی منائی گئی اور رہنماؤں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔