ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

جذباتی مناظر ؛ لیڈی ہیلتھ ورکرز حوالات میں بند اپنی قائد بشریٰ آرائیں کا چہرہ ہاتھوں میں لئے انہیں چومتی رہیں

حکومت سندھ کی جانب سے طبی عملے کی گرفتاریوں کے موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور مردوں سے زیادہ خواتین گرفتاریاں دینے کو تیار نظر آئیں اور اسی لئے مردوں سے زیادہ خواتین گرفتار ہوئیں۔

اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رہنما بشریٰ آرائیں سب سے آگے رہیں جنہوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے پہلے مذاکرات کو منظور کیا لیکن جب مذاکرات کے نام پر طبی عملے کو گرفتار کیا گیا تو بشریٰ آرائیں نے بھی گرفتاری دی۔

اس موقع پر جب انہیں حوالات میں بند کیا گیا تو جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور ان کی ساتھی سلاخوں کے پیچھے بھی ان کا چہرہ تھامے انہیں چومنے کی کوشش کرتی نظر آئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جائز مطالبات کے لئے باہر نکلے کیونکہ ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ پولیو مہم کا بائیکاٹ نہ کریں ان کے مطالبات پورے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پولیو مہم پوری ہوگئی تو اب حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی پہلے بشریٰ آرائیں کا معطل کر دیا پھر دباؤ پر انہیں بحال کیا اور اب گرفتار کر لیا لیکن وہ اپنی رہنما کے ساتھ ہیں