ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

طبی عملے پر مقدمات درج ؛ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ضمانت کے لئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ؛ عدلیہ آخری امید

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے گرفتار رہنماؤں پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر دی جس نے طبی عملے کو مذید مشتعل کر دیا۔ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لئے بلا کر گرفتاریاں پھر مقدمات کے اندراج کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ہیلتھ ٹائمز کو دستیاب ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق احتجاجی مظاہرین کے خلاف  آرام باغ تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ بجرم دفعہ 147،149۔18،427 اور 337 اے آئی کے تحت درج کیا گیا۔  مقدمہ میں گرفتار 12 مظاہرین کو نامزد کیا گیا جن میں اعجاز علی کلیری ، ڈاکٹر محبوب علی ، محمد ظہر ،  ڈاکٹر وارث ،  ڈاکٹر شفیق ،  سید عظیم ،  محمد آصف ، ڈاکٹر مصطفیٰ ،  ریاض احمد ، معشوع علی ، محمد سلیم اور نزید احمد شامل ہیں۔

گرفتار مظاہرین کے تین ساتھی ڈاکٹر محمد خان شر ، ڈاکٹر عمر سلطان اور ڈاکٹر یاسین عمرانی موقع پر سے فرار ہو گئے تھے اس لئے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم ان کے نام بھی ایف آئی آر میں درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے ایک مزدا ٹرک ، چار لاؤڈ اسپکر ، ایک موٹر سائیکل ، جنریٹر بھی قبضے میں لیا۔

دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں نے اپنے ساتھی کی ضمانت کے لئے بھاگ دور شروع کر دی ہے اور وہ پرعزم ہیں کہ عدلیہ ان کا ساتھ دے گی اور جلد اپنے ساتھیوں کی ضمانت کرا دیں گے۔