جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سیکریٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہرکا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا دورہ

سیکریٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہرنے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا دورہ کیا۔ اس اس موقع پر ڈائریکٹر آئی پی ایچ ڈاکٹر غلام فاروق بلوچ ، صوبائی کوارڈنیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر یوسف ، پروگرام کوارڈنیٹر اآئی پی ایچ ڈاکٹر صفیہ مینگل ، سی پی ایس پی کے سربراہ پروفیسر غلام رسول، کوارڈنیٹرایم سی ایچ ڈاکٹر عبدی خان ، ڈاکٹر شاہ کا کو ، ڈاکٹر ابابکر موجود تھے۔

سیکریٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہرنے انسٹیٹیوٹ پبلک ہیلتھ کے ایڈمن بلاک ، کلاس رومز ، ملیریا ریفرنس لیب ،ٹیلی میڈیسن روم ، لائبریری ، کانفرنس ہال اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے بنائے گئے جم کا معائنہ کیا۔انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی فیکلٹی سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈاکٹر غلام فاروق بلوچ اور ڈاکٹر صفیہ مینگل نے سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر کو آئی پی ایچ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی اور آئی پی ایچ کو درپیش مسائل کے بارے میںآگاہ کیا۔

سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر نے ڈاکٹر غلام فاروق بلوچ کو ہدایت کی کہ وہ ٹرشری کیئر اسپتالوں کے شعبہ پیتھالوجی اور شعبہ ریڈیالوجی کا وزٹ کرکے اس میں مزید بہتری کےلیے تجاویز ددیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایچ کو ملک بھر کے دیگر اداروں کے مقابلے میں لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ آئی پی ایچ کےادارے کو تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی پر گامزن کرنے کی ضرورت ہے جبکہ تدریسی عمل میں بھی اصلاحات پر کام کیا جائے۔