ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں اور کیسز کا سلسلہ جاری ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مذید 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 34ہو گئی ہے ۔
سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 147افراد متاثر ہوئے جس کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد20ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے ڈینگی وائرس کے 183 مریض رپورٹ ہوئے جن میں لاہور سے 87، راولپنڈی سے 30، گوجرانولہ سے 22 جبکہ فیصل آباد سے 12 کیسز،ملتان سے 6، قصور سے 4جبکہ سیالکوٹ اور ننکانہ صاحب سے 3تین کیسز،چینوٹ اور سرگودھا سے 2 دو ، خوشاب، پاکپتن، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، چکوال، نارووال، حافظ آباد، خانیوال، اٹک، گجرات اور اوکاڑہ سے 1 ایک کیس شامل ہے ۔ پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 16,479 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے اعداد وشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سے 76،حیدرآباد سے 52،جامشورو سے 5،دادو سے 1، ٹنڈو محمد خان سے 1، سجاول سے 3،تھرپارکر سے 1،میرپور خاص سے 2،خیرپور سے 1،سکھر سے 2،سانگھڑ سے 2اور شہید بینظیر آباد سے 1کیس سامنے آیا۔ مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں 147کیسز سامنے آئے جس کے بعد رواں ماہ کیسز کی تعداد 1131 جبکہ رواں سال 20202ہوگئی ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے ہلاک ہونے والے 2افراد کا تعلق راولپنڈی جبکہ لاہور اور ملتان سے 1ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کےبعد رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 34 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس سے اب تک لاہور سے 16، راولپنڈی سے 10، گوجرانولہ سے 4، ملتان سے 2 جبکہ ساہیوال اور گجرات سے 1ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 860 مریض داخل ہیں ۔لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 392مریض داخل ہیں ۔
سندھ میں رواں سال 58 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے 48کا تعلق کراچی ، 5 کا حیدرآباد ،ایک کا دادو،3کا عمر کوٹ اور ایک کا سانگھڑ سے ہے ۔