صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے محکمہ صحت پنجاب میں مزید 4600 ڈاکٹروں کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میںمنعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹرجاویداحمدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،ایڈیشنل سیکرٹریززاہدہ اظہر،شاہدہ فرخ، ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،قرۃ العین اورآغا نبیل،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اورمتعلقہ ڈپٹی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صحت سہولت کارڈ، محکمہ صحت میں ڈاکٹرزکی نئی بھرتیوں، مدراینڈچائلڈہسپتالوں کی تعمیر، ڈاکٹرزاور پروفیسرزکی ترقیوں، مڈوائفری کالجز اورریجنل بلڈسنٹرکے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری محمد عثمان ومتعلقہ ایڈیشنل سیکرٹریزنے صوبائی وزیر صحت کو بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے 4600 نئے ڈاکٹرزبھرتی کرنے کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کوبھجوانے کیلئے عمل کاآغازکردیاہے۔پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں پرپیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ہماری حکومت سے پہلے محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ چل رہا تھا۔ہماری حکومت نے محکمہ صحت پنجاب میں ڈاکٹرزکی ریکارڈبھرتیاں کی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی پوری کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے اربوں روپوں کے مفت علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔محکمہ صحت کو نئے ڈاکٹرزکی بھرتیوں کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پرفولوکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریجنل بلڈ سنٹرکے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میڈیکل افسران کی ترقی کیلئے محکمہ ورکنگ پیپرزسمیت پراسیس مکمل کررہاہے۔ڈاکٹراحمد جاویدقاضی کی بطورسیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن تعیناتی خوش آئندہے۔ان کاشمار انتہائی محنتی اورایماندارافسران میں ہوتا۔ وہ میڈیکل ایجوکیشن کی مزیدترقی کیلئے کام کریں گے۔