لاہور : پنجاب بھر کےمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ 13 نومبر کو پنجاب کے 8 بڑے شہروں میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام منعقد ہوں گے۔ صوبہ بھر کے 16 میڈیکل اور 3 ڈینٹل کالجز میں مجموعی طور پر 3400 نشستوں کے لئے 80 ہزار سے زائد طلباء و طالبات انٹری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے جس کےلئے لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، ساہیوال ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں مجموعی طورپر 26 سینٹر قائم کئے جائیں گے ۔
ذرائع کےمطابق صوبہ بھر میں کل سرکاری و نجی میڈیکل کالجز کی تعداد 50 بتائی جاتی ہے نجی میڈیکل کالجز بھی اسی انٹری ٹیسٹ کے ذریعئے طلباء کا میرٹ ترتیب دیں گے ۔اس حوالے سے یو ایچ ایس نے تمام متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انٹری ٹیسٹ کے روز صبح نو بجے سے 10بجے کے درمیان اپنے اپنے امتخانی مرکز پہنچ جائیں جس کے بعد 10بجے امتخانی مرکز کو سیل کر دیاجائے گا اور اس کےبعد کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی ٹیسٹ صبح 11بجے شروع ہو کر ڈھائی بجے دوپہر تک جارے رہے گا ۔
دوسری جانب یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے لیے جانے امتحان ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کردیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق امیدوار اپنی رول نمبر سلپس یو ایچ ایس کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے امیدوار کو اپنا پورا نام اور شناختی کارڈ نمبر یا پاسپورٹ نمبر کے آخری چار ہندسے انٹر کرنا ہوں گے۔