جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکاساتواں جلسہ تقسیم اسناد

سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ساتواں جلسہ تقسیم اسناد ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی سمز کے پہلے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر سعید کھوکھر اور گیسٹ آف آنر سابق پرنسپل سمز پروفیسر حامد محمود اور پروفیسر ثاقب یو ایچ ایس تھے۔

جلسہ تقسیم اسناد کے مہمانوں کو سمز انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدمی پھولوں کا گلدستہ پیش کیاگیا۔ کانووکیشن کے دوران سمز اور سروسز ہسپتال کی خدمات اور کارکردگی پر مبنی اہم معلوماتی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

پر نسپل سمز پروفیسر فاروق افضل ، وائس چانسلر کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پرنسپل امیر و دین میڈیکل کالج پروفیسر فرید الظفر، پروفیسر مجید چوہدری، پروفیسر طیبہ وسیم اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر بشیر بھی موجود تھے۔

سمز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی پروفیسر سعید کھوکھر نے سمز کے پسِ منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا پنجاب گورنمنٹ وزیر اعلٰی پرویز الہی کا ہیلتھ سیکٹر کی فلاح میں بہت بڑا کردار ہے۔ڈاکٹر، مریضوں کی خدمت میں اپنی پوری کوشش کریں اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔

قبل ازیں پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے خطبہ استقبالیہ میں سمز کے تمام گریجویٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہماری زندگیوں کا مقصد بنی نوح انسانیت کی خدمت ہے، کامیاب ڈاکٹر بننے کیلئے علم کی کھوج اور سیکھنے کی خواہش کم نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے پی ایم سی کے قواعد و ضوابط کے تحت پیشنٹ کئیر پر کام کرنے کے عزم کو دوہرایا۔

تقریب میں 311 کامیاب طلبہ و طالبات کو ایم بی بی ایس کی ڈگریاں جاری کی گئی 54 گولڈ میڈلز، 54 سلور میڈلز اور 54 برونز میڈلز تقیسم کیے گئے۔ڈاکٹر ماہ نور نے 18 میڈلز اور ڈاکٹر ماریہ رضوان نے 17 مختلف مضامین میں میڈلز حاصل کرکے بہترین گریجویٹ کا خطاب بھی اپنے نام کیا۔

تقریب میں موجود گیسٹ آف آنر پروفیسر حامد محمود نے کامیاب ہونیوالے ڈاکٹرز کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مریضوں کی خدمت میں آپ کا کردار مسیحی ہونا چاہیے اور شعبہ طب میں طلباء مخصوص مضامین پر خصوصی توجہ دیں۔