جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا جھنگ میں صحت کی سہولیات کے 4 مراکز کا اچانک دورہ

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ضلع جھنگ میں صحت کی سہولیات کے 4مراکز کاااچانک دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔

وہ رورل ہیلتھ سنٹر وریام والا، زیر تعمیر بنیادی مرکز صحت بھروانہ گئے۔وریام والا دیہی مرکز صحت میں مردہ خانہ میں پڑا کوڑا، خراب ڈرپس، بوتلیں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور جلد مکمل صفائی کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر ارشاد احمد کو بتایا گیا کہ اس ہیلتھ فیسلیٹی میں ٹرانسفارمر کی سہولت دستیاب نہیں۔سیکرٹری صحت نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر ظفر اقبال کو جلد ٹرانسفارمر کی تنصیب کی ہدایت کی۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کے سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے محکمہ بلڈنگ کو جلد تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈاکٹر ارشاد احمد بنیادی مرکز صحت بھروانہ کی زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا اور 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کے دورہ کے دوران ایمر جنسی شعبہ گئے اور مریضوں سے طبی سہولیات کا پوچھا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ایمرجنسی و ٹراما سنٹر جلد تعمیرکیا جائےگا۔

ڈاکٹر ارشاد احمد کو بتایا گیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ سے تقریباً 4 کلومیٹر گائنی کی عمارت گزشتہ 6 سال سے بند پڑی ہے جس پر سیکرٹری صحت نے گائنی عمارت کامعائنہ کیا اور فعال ہونے میں رکاوٹوں سے متعلق سی ای او سے دریافت کیا۔انہیں بتایا گیا کہ تمام ایکوپمنٹس خرید لیے گئے ہیں جبکہ ایچ آر بھی موجود ہے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ یہ عمارت 2 ہفتوں میں ایکوپمنٹس تنصیب کرنے اور مکمل فعال کیا جائے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکرٹری صحت نے ان 4 ہیلتھ فسیلٹیز میں ایمرجنسی، میڈیسن وئیر ہاؤس، ایکوپمنٹس اور ایکسرے مشینری کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں سے ادویات، ٹیسٹنگ اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کے دورہ کے دوران سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر ظفر اقبال کی جانب سے ہیلتھ فیسلیٹیزمیں دستیاب طبی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔