جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

معصوم بچی کی ہلاکت میں غفلت ثابت ؛ سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کا اسپتال بند کرنے کے بجائے 3 لاکھ جرمانہ عائد

نارتھ کراچی میں قائم غیررجسٹرڈ اسپتال “دی میڈی کال اسپتال” کے طبی عملے کی غفلت سے ہنستا بستا گھر ویران ہوگیا۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت سے 6 سالہ بچی آئشہ انتقال کر گئی۔

اس معاملے پر گزشتہ روز سندھ ہیلتھ کیئر کمشین نے اپنی تحقیقات مکمل کیں اور حیرت انگیز طور پر اسپتال سیل کرنے کے بجائے اسپتال پر 3 لاکھ جبکہ ڈاکٹر پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔جس سے والدین شدید مایوس ہوگئے جبکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے غیر معیار و غیر رجسٹرڈ اسپتال خوش ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں چند ماہ قبل ایک غیررجسٹرڈ دی میڈی کال اسپتال میں 6 سالہ بچی عائشہ کا غلط علاج کیا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی تھی۔ عائشہ کے والد یاسر نے سندھ ہیلتھ کئیر کمشین کو درخواست دی اور عدالت سے بھی رجوع کیا جس پر سندھ ہیلتھ کیئر کمشین نے اپنی مکمل تحقیقات کرکے عدالت کو بتایاکہ کلینک غیررجسٹرڈ تھا جس پر 3 لاکھ روپے جبکہ ڈاکٹرز پر2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاہے۔


عائشہ کےوالد یاسر کے مطابق عدالت نے ملزمان کی قبل از وقت گرفتار کا حکم دیا جس پر ملزمان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتارکرلیا تھا۔ انہوں نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت کے حکم پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن اسپتال کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی جس سے ایسے حادثات دوبارہ ہونے کا امکانات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ غیر رجسٹرڈ کلینک کو بند کیا جائے تاکہ یہ انسانی زندگیوں سے نہ کھیل سکیں۔ واضح رہے کہ سندھ بھرمیں غیررجسٹرڈکلینکس و اسپتالوں کی بھرمار ہے جہاں بغیرڈگری عملہ کام کررہا ہے لیکن ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی