صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزمیں گرلزہوسٹل بنانے کیلئے پی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ ہدایات یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں دوروزہ پہلی الائیڈہیلتھ سائنسزکانفرنس کے افتتاحی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔
الائیڈہیلتھ کانفرنس میں وائس چانسلر پروفیسرمسعودصادق،ایم ڈی پروفیسرمحمد سلیم،پروفیسرساجدمقبول،پروفیسرنبیلہ طلعت،پروفیسر شازیہ مقبول،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایاز،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارظفرالفرید،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل،گلاسکوسے ڈیلیگیٹس سربراہ پروفیسرشارلیٹ رائیٹ،فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔
الائیڈہیلتھ سائنسزکانفرنس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرمسعودصادق،پروفیسرساجدمقبول ودیگرمقررین نے خطاب بھی کیا۔وائس چانسلرپروفیسرمسعودصادق نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکویادگاری شیلڈبھی پیش کی۔اس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےپہلی الائیڈہیلتھ سائنسزکانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوروزہ پہلی الائیڈہیلتھ سائنسزکانفرنس کے انعقادکرنے پریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسرمسعودصادق اور انتظامیہ کومبارکباداور شاباش دیتی ہوںگلاسکوسے آئے ڈیلیگیٹس کو خوش آمدیدکہتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکی منظوری کاکریڈٹ عمران خان کو جاتاہے۔یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز اورگلاسکوکے درمیان طبی تدریس کے سلسلہ میں باہمی تعاون انتہائی خوش آئندہے۔ہم سب کا یقین ہے کہ احتیاط ہمیشہ علاج سے بہترہوتی ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہوراپنی نوعیت کا بچوں کے علاج و معالجہ میں دنیاکامنفرد ہسپتال ہے۔ہماری حکومت نے پہلی بار300سے زائدگریڈ17کے ٹیکنالوجسٹس بھرتی کئے۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے مذید کہا کہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی18سال سے کم بچوں پر مشتمل ہےصحت سہولت کارڈبھی پاکستان تحریک انصاف کا کارنامہ ہے۔صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کا علاج و معالجہ شروع ہوچکاہے۔ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں انیستھیزیا اور ریڈیالوجی کے شعبہ جات میں ایچ آر مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سکول آف الائیڈہیلتھ سائنسزکے بچوں کے سٹائپنڈکیلئے محکمہ کوسمری بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔الائیڈہیلتھ سائنسزکے گریجوایٹس کیلئے ہاؤس جاب کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکی منظوری میں میری ذاتی دلچسپی بھی شامل تھی۔بچوں کے علاج و معالجہ کی سائنس ہی الگ ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں اپنے بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے ریسرچ کی جائے گی۔الائیڈہیلتھ سائنسز کانفرنس میں طلبا ء طالبات کو بہت سیکھنے کا موقع ملے گا۔پنجاب میں میڈیکل ایجوکیشن کی ترقی کیلئے اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔
وائس چانسلریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسرمسعودصادق نےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوروزہ الائیڈہیلتھ سائنسزکانفرنس میں خصوصی شرکت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاشکریہ اداکرتے ہیںیونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں بچوں کے بہترعلاج و معالجہ کیلئے کوشاں ہیں۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں بہت اہم دوروزہ الائیڈہیلتھ سائنسزکانفرنس منعقدکروائی جارہی ہے۔