جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں 130 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر

کراچی میں ڈینگی وائرس سے مذید 130افراد متاثر ہوگئے ۔ محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس کے 130 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

اعدادوشمار کے مطابق ضلع شرقی میں 48، ضلع وسطی میں 21، ضلع کورنگی میں 24،ضلع جنوبی میں 12،ضلع غربی میں6، ضلع ملیر میں 15ور ضلع کیماڑی میں 4کیسز رپورٹ ہوئے۔کراچی میں رواں ماہ دینگی وائرس کے 5ہزار 476کیسز، رواں سال 13ہزار 956کیسز جبکہ 47ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں ۔

اعدادوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں حیدر آباد میں 58،جامشورو میں 2،مٹیاری میں2،ٹنڈو محمد خان میں 1،تھرپارکر میں2،عمر کوٹ میں 8،میر پور خاص میں 6کیسز رپورٹ ہوئے ۔شکار پور میں 1،خیر پور میں2، سکھر میں 5،نوشہرو فیروز میں 2اور شہید بے نظیر آباد میں1ڈینگی وائرس کا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

سندھ میں رواں ماہ7ہزار 817کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال17ہزار 971کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔سندھ میں اب تک 54افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔