سیکرٹری صحت پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت فارمیسی سٹرکچر اپگریڈیشن اور سروس رولز میں ترمیم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول نے 4 ٹائر سٹرکچر اپگریڈیشن اور فارمیسی کیڈر کے موجودہ اور ترمیم شدہ سروس رولز آف فارماسسٹ اینڈ نان فارماسسٹ پر تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔ سیکرٹری صحت نے تمام آرٹیکلز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے سروس رولز بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ سروس سٹرکچر کی 4 ٹائر اپگریڈیشن اور فارمیسی کیڈر، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز، ڈرگ کورٹس سٹاف کے سروس رولز میں ترمیم کی جا رہی ہیں۔ سروس سٹرکچر اپگریڈیشن اور سروس رولز میں ترامیم کے بعد فارماسسٹ اور دوسرے سٹاف کےلیے نئی آسامیاں بنائی جائیں گی۔ سروس رولز میں ترامیم اور سٹرکچر اپگریڈیشن کی باضابط منظوری کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائی جا رہی ہے۔