پیر, جنوری 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سروسز اسپتال لاہور میں چھاتی کے کینسر پر آگاہی اور تربیتی کانفرنس

سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور سروسز اسپتال لاہور کے تحت چھاتی کے کینسر بارے آگاہی اور تربیتی کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔
شعبہ پلاسٹک سرجری کے سربراہ پروفیسر فرید خان نے کانفرنس کا انعقاد کرایا جس کی صدارت پرنسپل سمز پروفیسر محمد فاروق افضل نے کی۔ پروفیسر عبدالحکیم بابر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنک ربن سوسائٹی عمر افتاب نے بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر شعیب سمیت سمز فیکلٹی ممبران، نوجوان سرجنز اور طلباء کی کثیر تعداد بھی کانفرنس میں موجود تھی۔

ملکی اور غیر ملکی طبی ماہرین نے چھاتی کے کینسر بارے جدید ٹیکنیک بارے تھیٹر سے براہِراست ترغیب دی۔ پروفیسر فرید خان، پروفیسر وارث، پروفیسر ندیم اسلم، پروفیسر مستحسن بشیر، ڈاکٹر توصیف، پروفیسر مصطفٰی،پروفیسر صفدر ملک اور ڈاکٹر اسد نے چھاتی کے کینسر کی تشخیص اور علاج و سرجری بارے تفصیلی لیکجرز دیے۔پروفیسر شمائلہ سیمی نے سروسز ہسپتال میں قائم چھاتی کے کینسر کلینک کی خدمات کی تفصیلات فراہم کیں۔

پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر فاروق افضل کا اپنے خطاب کے دوران کہنا تھا خواتین میں چھاتی کا کینسر عام ہوتا جا رہا ہے۔ملک میں جدید ٹیکنیک سے چھاتی کے کینسر کا علاج موجود ہے۔

پروفیسر فرید احمد کا کہنا تھا کہ خواتین کو بریسٹ چیک اپ میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ انہیں چاہیے کہ وقتا فوقتا اپنا معائنہ کرائیں اگر خاتون معالج موجود نہ ہو تو خود اپنے ہاتھ سے اپنی چھاتی میں گلٹی یا سختی کو چیک کریں اور پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں