ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں مسلسل دوسرے روز ڈینگی وائرس سے خاتون ہلاک

کراچی میں ڈینگی وائرس نے ایک اور خاتون کی جان لے لی جس کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 39ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ایک ہلاکت اور249کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

حیدرآباد سے31،مٹیاری سے 1،جامشورو سے 3،ٹھٹھہ سے 3، سجاول سے 1،عمرکوٹ سے 4، میرپور خاص سے 14،کشمور سے 1، گھوٹکی سے 1،خیرپور سے 1،سانگھڑ سے 2اور شہیدبینظیر آباد سے2کیس سامنے آئے۔

سندھ سے مجموعی طور چوبیس گھنٹوں میں 312کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اکتوبر میں کیسز کی تعداد2442 جبکہ رواں سال 12596 ہوگئی ہے ۔ رواں سال ہلاکتوں کی تعداد43ہوگئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں ایک خاتون ڈینگی وائرس سے چل بسی تھیں۔