ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سندھ میں میڈیکل داخلوں کے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کوپاکستان میڈیکل کمیشن اور محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سیشن 23-2022 کے داخلوں کے ٹیسٹ منعقد کرانے کا اختیاردے دیا گیا

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 13 نومبر 2022 کو منعقد ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ایم سی کیوز، سندھ ٹیکس بک بورڈ کے نصاب سےلئے جائیں گے جو کہ ایک ہی پیپر پر مبنی ایم سی کیو امتحان ہوگا اور پورے صوبہ سندھ میں ایک ساتھ ایک ہی وقت پر منعقد ہوگا۔

یاد رہے کہ7 اکتوبر 2022کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں محکمہ صحت سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو صوبے بھر میں ایم ڈی کیٹ کے لئے اختیار دیا تھا۔