ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں ڈینگی سے خاتون ہلاکت

کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں جس کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد38ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ایک ہلاکت اور268کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اعداد وشمار کے مطابق حیدرآباد سے 48،جامشورو سے 3،ٹنڈو محمد خان سے 1، ٹھٹھہ سے 2،عمرکوٹ سے 5، میرپور خاص سے 8،لاڑکانہ سے 1اور شہیدبینظیر آباد سے 1کیس سامنے آیا۔

سندھ سے مجموعی طور پر 337کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اکتوبر میں کیسز کی تعداد 2130جبکہ رواں سال 12284ہوگئی ہے ۔ رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 42ہوگئی ہے ۔