منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب کی پہلی خاتون نیورو سرجن سروسز اسپتال میں تعینات

پنجاب کی پہلی خاتون نیورو سرجن نے سروسز ہسپتال میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پروفیسر فوزیہ سجاد کو سروسز ہسپتال کے نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ چیپٹر سوسائٹی آف نیوروسرجنز کی موجودہ صدر بھی ہیں۔

پروفیسر فوزیہ ایف سی پی ایس، رائیل کالج آف سرجری انگلینڈ سے ایم آر سی ایس ہیں رائیل کالج آف ایڈن برگ سے ایف آر سی ایس ہیں۔

پرنسپل سمز پروفیسر محمد فاروق افضل نے پروفیسر فوزیہ کو سروسز ہسپتال میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور انکی خدمات کی تعریف کی ۔