منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کالج آف آفتھلمالوجی میں نرسنگ کی تقریب تقسیم اسناد

کالج آف آفتھلمالوجی میں افتھلمک نرسنگ سیشن 2021 کی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طالبات کو 8 گولڈ میڈل اور 8 سلور میڈلز سے نوازا کیا گیا۔

اس موقع پر کالج آف آفتھلمالوجی کے پرنسپل ذاہد کمال صدیقی نے نرسز کی پابندی وقت، احساس ذمہ داری اور مریضوں کے لئے درد دل کو سراہا ۔

چیف نرسنگ سپرینٹینڈ نٹ میڈ م نگا ر ، پرنسپل کا لج آف نر سنگ میڈم نویدہ نے طالبات کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال پر مزید توجہ دینے پر زور دیا ۔

پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے ڈپلومہ کے دوران جد ید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر طالبات کی ٹریننگ پر زوردیا ۔نر سز کےتدریسی شعبہ کو مذید مستحکم کر نےکیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں سرٹیفکیٹ آف میڈیکل ٹیچنگ میں 5 نشستوں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔

تقریب میں ڈاکٹر سیما فاروقی اور ڈاکٹر اشعل پال نے بھی اپنےخیالات کا اظہار کیا ۔