سروسز ہسپتال لاہور کے نرسنگ ہاسٹل سے 33سالہ نرس کی پراسرار ہلاکت کے واقع پر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوئری کمیٹی قائم کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے دوسرے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال سروسز کے نرسنگ ہاسٹل سے ہفتہ کے روز ہسپتال کے شعبہ نیورولوجی میں خدمات انجام دینے والی 33سالہ نرس سونیا کی لاش برآمد ہوئی جو پراسرار طور پر اپنے ہوسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی ہے واقعہ کا اس علم ہوا جب اس کی روم میٹ دوسری نرس اپنی نائٹ ڈیوٹی ختم کرنے بعد ہفتہ کی صبح اپنے کمرے میں آئی تو اس کی ساتھی مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔
جس کی اطلاع اس نے ہسپتال انتظامیہ کو کر دی جنہوں فورا 15 کو اطلاع کر دی جس پر تھانہ شادمان پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لیکر کمرے سے تمام شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کے مطابق متوفیہ کے ورثاء سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائےگی۔
علاوہ ازیں ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عامر مفتی نے واقع کی تحقیقات کے لیے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کر دی ۔