منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

اسپتالوں کا اصلاحاتی پروگرام انقلاب آفرین ثابت ہوگا : سیکریٹری صحت پنجاب

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی کانفرنس کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کی زیر صدارت اجلاس میں 23 جولائی کو ہونیوالی کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور اصلاحاتی ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ محمد عثمان نے اجلاس میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر فرخ نوید، ایڈیشنل سیکرٹریز زاہدہ اظہر، شاہدہ فرخ، حافظ شاہد لطیف اور مظہر حسین نے شرکت کی۔

علی جان خان نے کہا کہ کانفرنس میں ٹیچنگ ہسپتالوں کے آپریشنل امور اور دیگر اصلاحات کے لئے شرکاء سے مشاورت کی جائیگی۔ ماہرین طب کی مشاورت کے بعد ہسپتالوں کا اصلاحاتی پروگرام شعبہ صحت میں انقلاب آفرین ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ تمام ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے اور مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔