پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سیکرٹری صحت علی جان خان سے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے وفد کی ملاقات

سیکرٹری صحت علی جان خان سے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے 3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔اے ڈی بی کے وفد میں سینئر ہیلتھ سپیشلسٹ ہیڈو ہڈزنگ ، سینئر پراجیکٹ آفیسر عمر بن ضیاء اور پی پی پی سپیشلسٹ شہریار چوہدری شامل تھے ۔سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ محمد عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں ہیلتھ سروس ڈیلوری کی بہتری کے لئے اے ڈی بی اور پنجاب حکومت کے مابین پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے وفد نے نرسنگ اور پیرامیڈیکس سیکٹر کی اپ گریڈیشن میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری نے صحت کے میگا پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے 42 نرسنگ کالجوں میں 4 سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام کا اجراء کیا گیا ہے۔جن میں 3000 سٹوڈنٹس نرسنگ کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ نرسنگ شعبہ ہیلتھ سیکٹر میں صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔14 پیرامیڈیکل کالجز میں جدید تقاضوں کے مطابق مختلف ٹیکنیشنز کے کورس کروائے جا رہے ہیں۔

علی جان خان نےمذید کہا کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات فراہم کر کے اربوں روپے کمائے جا سکتے ہیں۔علی جان خان نے نرسنگ سیکٹر کی اپگریڈیشن کے لئے تعاون کی یقین دہانی پر اے ڈی بی کے وفد کا شکریہ ادا کیا