پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت کی جانب سے سرگودھا کے ڈاکٹروں بحال کرنے کے بعد او پی ڈیز میں چار دن سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے ڈاکٹر وں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد گنگا رام ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر دانش اعوان اور دیگر نے کہا کہ آیندہ ایسی معطلی نہیں چلے گی۔ حکومت کو یہ طرز عمل چھوڑنا ہو گا۔ ڈاکٹرز دن رات مریضوں کا علاج کر تے ہیں مگر اس کے باوجود انہیں اس قسم کے رویہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ ڈاکٹر کم وسائل میں مریضوں کا علاج کرتے ہیں ۔ڈاکٹروں پر تشدد ہوتے ہیں اور جیلوں میں ڈالا جاتا ہے ینگ ڈاکٹرز وائیٹ کوٹ کے تقدس کے لیے کھڑے رہیں گے حکومت کا رویہ ہمیں مجبور کرتا ہے کہ احتجاج کیا جائے ۔اس مرتبہ ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نشتر اسپتال کے ڈاکٹروں کو بھی بحال کرنے کا اعلان کرے ۔سرگودھا کے ڈاکٹروں کی بحالی کے بعد او پی ڈی کی ہڑتال ختم کر دی ہے ۔کل سے تمام اسپتالوں میں کام معمول کے مطابق ہو گا تاہم ڈاکٹر اسی طرح یکجہتی کے ساتھ اپنے حقوق کی جنگ و جدوجہد جاری رکھیں گے ۔