بدھ, جون 25, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا چوتھا روز، او پی ڈی کے مریض رل گئے

ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا میں وزیراعلی پنجاب کے دورے کے دوران عملے کی معطلی کے معاملے پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں چوتھے روز بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا ۔

ہرٹال کے دوران او پی ڈیز مکمل طور پر بند رہیں جس کی وجہ سے علاج معالجہ کی غرض سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاکٹر دانش اعوان

جمعرات کو جناح اسپتال، جنرل اسپتال، گنگارام اسپتال ،میو اسپتال، چلڈرن اسپتال، شاہدرہ اسپتال کی او پی ڈیز بند رہیں۔ مطالبات منظور نہ ہونے کے باعث روالپنڈی اور ساہیوال کے اسپتالوں میں بھی ہڑتال شروع کر دی ہے او پی ڈی آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر ینگ ڈاکٹرز دانش اعوان نے کہا کہ ڈاکٹرز اور عملے کی بحالی تک او پی ڈیز بند رہیں گی،اگلے مرحلے میں راولپنڈی اور جنوبی پنجاب کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کی بندش ہوگی، حکومت عملہ بحال کرے ورنہ پورے پنجاب کی او پی ڈیز بندش کی کال دیں گے، جس کی تمام تر زمہ دار ی حکومت پر ہو گی ۔