اختیارات سے مسلسل تجاوز اور محکمہ صحت کی رٹ کو چیلنج کرنا کنٹرولر سندھ نرسنگ امتحانی بورڈ کولے ڈوبا۔ سیکریٹری صحت سندھ نے درجنوں شکایات پر خیرالنساء کو محکمہ میں رپورٹ کرا دیا ۔ ان کی جگہ کلینیکل لیکچرر روبینہ شر کو کنٹرولر تعینات کر دیا گیا۔

سیکریٹری صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کے مطابق مختلف فورمز سے مسلسل شکایات پر کلینکل لیکچرر خیر النساء کو فوری محکمہ صحت رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے جاتے ہیں جبکہ کلینیکل لیکچرر روبینہ شر کوسندھ نرسنگ امتحانی بورڈ کا نیا کنٹرولر تعینات کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ خیر النساء کوایک سال کے دوران اختیاات سے تجاوز پر چار بار شوکاز جاری کرکے وضاحت طلب کی گئی ۔ نرسنگ تنظیموں نے خیرالنساء کو ہٹانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے نرسنگ کی تعلیم وتربیت کی بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا۔