ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں کورونا کے مذید 2 ہزار کیسز اور 14 اموات رپورٹ

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے کورونا کےمریضوں کی ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں مثبت شرح 12 فیصد ریکارڑ کی گئی۔صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 26,053 ہو گئی۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 414,391 ہو گئی۔ اب تک صوبہ بھر میں 376,115 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ صوبہ بھر میں کورونا سے ٹوٹل 14 اموات رپورٹ-صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,223 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19,038 ٹیسٹ کئے گئے۔صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,070,567 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 662 اور ملتان میں 85 کیسز رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں 63، فیصل آباد میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور میں 40 اور پاکپتن میں 32 کیسز رپورٹ ہوئے۔ساہیوال میں 27 اور بھکر میں 24 کیسز رپورٹ ہوئے۔ چنیوٹ میں21، شیخوپورہ میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔گوجرانوالہ اور اوکاڑہ میں 16 جبکہ میانوالی میں 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14جبکہ ڈیرہ غازی خان اور جھنگ میں 12بارہ کیسز رپورٹ ہوئے۔سرگودھا میں 11 جبکہ گجرات، رحیم یار خان اور راجن پور میں 9 نو کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ اور ننکانہ صاحب میں 8آٹھ جبکہ قصور میں 7 سات کیسز رپورٹ ہوئے۔بہاولنگر، چکوال، حافظ آباد خانیوال، خوشاب اور لودھراں میں 5 پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مظفر گڑھ میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں مثبت شرح 12 فیصد ریکارڑ کی گئی۔راولپنڈی 7 فیصد اور فیصل آباد میں 9 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں 8 فیصد اور گوجرانوالہ میں 5 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات سے مکمل اجتناب کریں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔