حکومت سندھ نے پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلیم سڈل کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال کا نیا ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے ۔ ان سے قبل پروفیسر ڈاکٹر سید جمال رضا ادارے کے سربراہ تھے جو 5مئی کو ریٹائر ہوگئے جس کے بعد یہ عہد ہ خالی تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سے قریبی مراسم ہونے کے باعث حکومت نے پروفیسر جمال رضا کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پروفیسر جمال رضا دوبارہ تعیناتی کے حق میں نہیں تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر سید جمال رضا
پروفیسر جمال رضا کےدوستوں کے مطابق ان کا موقف تھا کہ انہوں نے اپنی سروس عزت کے ساتھ پوری کر لی ہے اور وہ عزت کے ساتھ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں ۔ اب ڈائریکٹر کے عہدے پر ان کے جونیئرز کا حق ہے اور وہ کسی کا حق نہیں مارنا چاہتے ۔اس لئے انہو ں نے وزیر اعلیٰ کی خواہش کے باوجود ریٹائر ہونے کو ترجیح دی ۔پروفیسر ناصر سلیم سڈل کی تعیناتی کا اعلامیہ
نئے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلیم سڈل21گریڈ کے پروفیسر ہیں جو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں تعینات تھے ۔ وہ بچوں کے مایہ ناز سرجن ہیں جنہوں نے سینکڑوں آپریشن سرانجام دیئے ہیں ۔ ان کی تعیناتی ادارے کے لئے نیک شگون ہے لیکن اس سے بچوں کے آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
ٹرینڈنگ